ورلڈ فیشریز ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں واک

پیر 21 نومبر 2016 23:15

فیصل آباد ۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) ورلڈ فیشریز ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں شعبہ زوالوجی کے زیر اہتمام واک اور ماڈلز کمپیٹیشن کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کی ۔واک کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مچھلی بہترین غذا اور پروٹین کا بہت بڑا ذریعہ ہے پاکستان میں گرم اور سرد پانی میں پائی جانے والی دینا کی بہترین اقسام کی مچھلیاں پائی جاتیں ہیں جو الگ الگ ذائقے اورافادیت کی حامل ہیں۔

اور کہا کہ مچھلی میں پایا جانے والا اومیگا تھری دل،دماغ اور بھولنے کی بیماری جیسے ڈیمنشییاکے لئے بہت مفید ہے اس کے علاوہ جسم میںکولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پانی کی آلودگی مچھلییوں اور دیگر آبی حیات کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے اس لئے ان مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے حل کے لئے عملی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے طالبات کی طرف سے بنائے گئے ماڈلز کا وزٹ کیا اور اول ،دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر انہوں نے شعبہ کی چیئر پرسن مسز غزالہ سہیل اور ماڈلز کیمپٹشن کی آرگنائزر ڈاکٹر معظمہ بتول اور ڈاکٹر سفینہ کوثر کو مبارک باد دی اور ان کی کوششوں کو سراہا۔