نئے آرمی چیف کے تقررکافیصلہ رواں ہفتے ہوجائے گا،خواجہ آصف

راحیل شریف جوروشن مثال چھوڑکرجارہے ہیں ،نئے آنے والوں کواس پرقائم رہناہوگا، نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 21 نومبر 2016 23:10

نئے آرمی چیف کے تقررکافیصلہ رواں ہفتے ہوجائے گا،خواجہ آصف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ نئے آرمی چیف کے تقررکافیصلہ رواں ہفتے ہوجائے گا،راحیل شریف جوروشن مثال چھوڑکرجارہے ہیں نئے آنے والوں کواس پرقائم رہناہوگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ جنرل راحیل شریف ایک روشن مثال چھوڑکرجارہے ہیں ،بعدمیں آنے والوں کواسے قائم رکھناہوگااوروہ 29نومبرکوریٹائرہورہے ہیں ،نئے آرمی چیف کاتقرررواں ہفتے ہوجائیگااورنئے چیف کے کندھوں پربڑی ذمہ داریاں ہوں گی ۔

انہوںنے کہاکہ نئے آرمی چیف کے تقررکے حوالے سے وزیراعظم کی اپنے رفقاء سے مشاورت ہوگی جنرل کیانی کی ریٹائرمنٹ کے دودن بعدوزیراعظم نے نئے آرمی چیف کااعلان کیاتھا۔انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ بڑی دلیری اورکامیابی کے ساتھ لڑی گئی کراچی میں امن قائم ہوا،نئے چیف کوان کامیابیوں کوآگے بڑھاناہوگا ۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :