ڈکیتی، دہشت گردی اور اغوا کے مقدمات میں ملوث ملزم غلام حسین کو ناکافی دلائل اور عدم شواہد کی بناء پر بری کرنے کا حکم

پیر 21 نومبر 2016 23:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) سپریم کورٹ کے شریعت ایپلیٹ بنچ نے صوبہ بلوچستان کی3 مختلف تھانوں میں ڈکیتی، دہشت گردی اور اغوا کے مقدمات میں ملوث25 سال قید کی سزاء کے ملزم غلام حسین کی اپیل کی سماعت کے دوران استغاثہ کے ناکافی دلائل اور عدم شواہد کی بناء پر اسے بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے، جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں جسٹس ڈاکٹر محمد الغزالی پر مشتمل شریعت ایپلیٹ بنچ نے سوموار کے روز ملزم کی اپیل کی سماعت کی تو ملزم کے وکیل محمد صدیق خان بلوچ اور استغاثہ کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پیش ہوئے، جن کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فاضل عدالت نے مذکورہ حکم کے ساتھ اپیل نمٹا دی۔

متعلقہ عنوان :