کوئٹہ،حاجی محمد عدیل کے انتقال پرعوامی نیشنل پارٹی ریلوے یونٹ کے جنرل سیکرٹری شاہ محمد بڑیچ کا ظہار افسوس

پیر 21 نومبر 2016 22:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی ریلوے یونٹ کے جنرل سیکرٹری شاہ محمد بڑیچ نے پارٹی کے مرکزی رہنماء حاجی محمد عدیل کے انتقال پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ با چا خان کے فلسفے کو اپنایا اور پشتون قوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کیا اور ساتھ ہی مرحوم نے اٹھارویں ترمیم، این ایف سی ایوارڈ سمیت دیگر قومی ایشوز پر اپنا اصولی موقف پیش کیا جس کے بدولت آج پشتون قوم کو برابری کی بنیاد پر حقوق مل رہے ہیں انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت جگہ عطا فر مائیں۔

متعلقہ عنوان :