کوئٹہ، وزیراعلیٰ کا شہدا کربلا کے چہلم کے با احسن و خوبی اختتام پذیر ہونے پرا ظہار اطمینان

نواب ثناء اللہ خان زہری کی جانب سے موثر سیکورٹی کے انتظامات پر فورسز کو خراج تحسین

پیر 21 نومبر 2016 22:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں شہدا کربلا کے چہلم کے جلوسوں کے با احسن و خوبی اختتام پذیر ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جلوسوں کی موثر سیکورٹی کے انتظامات پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ انہوں نے مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارہ کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے علماء کرام کے کردار اور عوام کے تعاون کو بھی سراہا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں قومی یکجہتی اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت میں اضافہ ہوا ہے، اس حوالے سے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، ملک دشمن قوتیں اپنے مزموم مقاصد کے حصول کے لیے صوبے اور ملک کے امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں جنہیں ناکام بنانے کے لیے سیکورٹی فورسز ثابت قدمی سے بھرپور کاوشیں کر رہی ہیں اور اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کر رہی ہیں، تاہم یہ کوششیں تب ہی باآور ہونگی جب عوام بھی ان میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

متعلقہ عنوان :