فیصل آباد، ہوٹلز،ریسٹورنٹس،فوڈ سنٹرز،فاسٹ فوڈ پوائنٹس،فیکٹریز و کارخانوں اور فوڈ کے کاروبار سے منسلک افراد کو 15 دسمبر تک تمام معاملات درست کر نے کی مہلت

پیر 21 نومبر 2016 22:37

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے کہ ہوٹلز،ریسٹورنٹس،فوڈ سنٹرز،فاسٹ فوڈ پوائنٹس،فیکٹریز و کارخانوں اور فوڈ کے کاروبار سے منسلک افراد / کمپنیز 15 دسمبر تک تمام معاملات پنجاب فوڈ اتھارٹی/ پنجاب فوڈ آرڈیننس 2011ء کے مطابق درست کرلیں اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن شہبازسرور کے مطابق فوڈ سنٹرز ،ہوٹلزوریسٹورنٹس میں معاملات کی درستگی کے لئے اصلاحی پروگرام وضع کیا گیا ہے تاہم اس دوران آگاہی کے ساتھ ساتھ انسپکشن کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے ہوٹلز وریسٹورنٹس اورفوڈ سنٹرز کی رہنمائی کے لئے درخواستیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفتر میں10دسمبر تک P-3ممتاز بلاک مسلم ٹائون نمبر1نزد لاثانی پلی سرگودھار وڈ میں دفتری اوقات میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ درخواست پر متعلقہ کاروباری جگہ کا ایڈریس اور فون نمبر درج ہونا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے درخواست پر کاروباری مقام کا معائنہ بھی کیا جائے گا۔اس سلسلے میں مزیدمعلومات کے لئے فون نمبر041-9330756پر رابطہ کیاجاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :