پنجاب فوڈ اتھارٹی کی درخواست پر پی ٹی اے کا فوڈ اتھارٹی کی غیرمجاز ویب سائٹس بند کرنے کا حکم

پیر 21 نومبر 2016 22:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے فوڈ اتھارٹی کی غیرمجاز ویب سائٹس بند کرنے کا حکم دے دیاہے اور تمام فیس بک پیج اورگروپس‘ پروفائلز‘ فین کلب اور ان سے منسلک انٹرنیٹ پر موجود تمام موادغیرموثر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے غیرمجاز ویب سائس‘ فیس بک پیج اور دیگر انٹرنیٹ پیجز وغیرہ چلانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق facebook.com/PunjabFoodAutorityForce ہی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آفیشل پیج ہے۔اس کے علاوہ باقی تمام پیجز کا پنجاب فوڈ اتھارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔

متعلقہ عنوان :