معاشی دہشتگردوں کے خلاف بھی ضرب عضب کی ضرورت ہے،حنیف طیب

پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنا کر دم لیں گے۔اہل سنت کی د شمنی اور دوستی کا معیار صرف اور صرف اسلام اور پاکستان ہے سیاستدان اقتدار کی جنگ چھوڑ کر بھارت کے خلاف متحد ہو جائیں۔ پاکستا ن کی نظریاتی اساس کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے قومی قائدین نیشنل ایجنڈے پر متحد ہو کر عوامی مسائل پر توجہ دیں ، استحکام پاکستان سیمینار سے خطاب

پیر 21 نومبر 2016 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) نظام مصطفی پارٹی کے صدر اور سابق وفاقی وزیر الحاج محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ معاشی دہشتگردوں کے خلاف بھی ضرب عضب کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنا کر دم لیں گے۔اہل سنت کی د شمنی اور دوستی کا معیار صرف اور صرف اسلام اور پاکستان ہے سیاستدان اقتدار کی جنگ چھوڑ کر بھارت کے خلاف متحد ہو جائیں۔

پاکستا ن کی نظریاتی اساس کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔قومی قائدین نیشنل ایجنڈے پر متحد ہو کر عوامی مسائل پر توجہ دیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں استحکام پاکستان سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے جامعہ نعیمیہ کے پرنسپل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، قومی اسمبلی کے رکن پیر سید عمران ولی شاہ، نیشنل مشائخ کونسل کے چیئرمین خواجہ غلام قطب الدین فریدی، جنرل (ر) غلام مصطفی ، المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبد الرزاق ساجد،پیپلز پارٹی کے رہنما سہیل ملک ،تحریک انصاف کے رہنما جمشید بٹ،پیر سیدمحمد حبیب عرفانی،ورلڈ کالمسٹ کلب کے چیئرمین حافظ شفیق الرحمن،مفتی محمد حبیب قادری، پیر ضیاء المصطفیٰ حقانی، معروف کالم نگار اور اینکرذوالفقار احمد راحت، انجمن طلباء اسلام کے صدر محمد ارشد قادری، فدا حسین ہاشمی ایڈووکیٹ، سید آفتا ب عظیم بخاری، افتخار مجاز، محمد ضیاء الحق نقشبندی، ناصر بشیر ، قاضی مصطفی کامل ، ڈاکٹر شمس الحرمن شمس، سعید الدین طارق نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا جینا مرنا اسلام اور پاکستان کے لیے ہے ۔اہل سنت تحریک پاکستان کی طرح تعمیر پاکستان کی تحریک چلائیں گے۔ درود والوں کا دور شروع ہونے والا ہے ۔مودی ،یہودی اور صلیبی اسلام اور پاکستان کے خلاف متحد ہو چکے ہیں ۔ مفتی محمد حبیب قادری نے کہا کہ اہل حق پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے متحد ہیں ۔

پاکستانیت کے شعور کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے ۔مستحکم پاکستان عالم اسلام کی ضرورت ہے ۔جہاد کے نام پر ہونے والے فساد سے پاکستان کمزور ہوا ہے ۔پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے دہشت گردی ،انتہا پسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے ۔عبد الرزاق ساجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطرات میں گِھرے پاکستان کو انتشار نہیں اتحاد کی ضرورت ہے ۔

نظام مصطفیٰ ہی ہمارے ملی مسائل کا حل ہے ۔اسلام اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں ۔اہل سنت استحکام وطن کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔خواجہ غلام قطیب الدین فریدی نے کہا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں اسلام آئے گا تو پاکستان ترقی کرے گا ۔غدارانِ وطن اور دہشت گردوں کے سرپرستوں کی حکومتی سطح پر پذیرائی نہیں ہونی چاہیے ۔جنرل (ر) غلام مصطفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست بذریعہ دولت اور دولت بذریعہ سیاست کی روش ختم ہونی چاہیے۔محب وطن قوتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔پاکستان کو امریکہ نہیں اللہ سے ڈرنے والے حکمرانوں کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :