بھکر،معروف صحافی نوید یونس کے سسر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

پیر 21 نومبر 2016 22:20

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر نوید یونس کے سسر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ،تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیرتعدادمیں شرکت۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ،جنرل سیکرٹری بھکر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن نوید یونس کے سسر ،اکائونٹس آفیسر میاں خرم جمیل ،ڈاکٹر فرخ جمیل کے والد میاں محمد جمیل ایڈوکیٹ جو گزشتہ روز ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے کے بعد انتقال کر گئے تھے کی نماز جنازہ ملز جنازہ گاہ میں ادا کردی گئی جس میں مطیع اللہ خان نوانی ایس پی سپیشل برانچ،مبین احمد گیلانی نیشنل سیلز منیجر مارول پینٹس ،محمد توحید ،رفیق احمد خان نیازی ممبر پنجاب بار کونسل ،مجتبیٰ یسین کھچی صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، طاہر محمود قریشی ایڈووکیٹ ،ملک غلام فرید آہیر ایڈوکیٹ، ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر سید شاہد حسن نقوی ، صدر ایپکا رائو افلاک احمد، ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر نور خان ، چوہدری اشفاق احمد گورنمنٹ کنٹریکٹر، حسنین حیدر کھرل ، عبد العزیز انجم ، آفتاب احمد گلو ایڈووکیٹ ،ضیاء اللہ خان ڈھانڈلہ ،زین اعجاز خان شہانی ،منصور خان نیازی ،شاہنواز ارشد،جمعہ خان ،عمر دین ،رضاء اللہ ظہیر ،طارق حمید ملک صدر بیما، غلام مرتضیٰ صادق ،ناصر بلوچ، اظہر شبیر رائو، محمد اسامہ خان ،یسین کھوکھر ،محمود نواز خان ،محمد راشد خان ایڈوکیٹ ،یونس اولکھ ،چوہدر ی نصر اللہ ،ملک سرفراز ،ڈاکٹر عبدالرزاق غوری،ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئیر نوید اقبال ،پاپولیشن آفیسر چوہدری خلیل احمد،محمد تنویر مغل ،سمیت تمام مکاتب فکر افراد اور صحافیوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ان کی تدفین مقامی ملزقبرستان میں کی گئی جبکہ ان کے ایصال ثواب کیلے قرآن خوانی آج جامع مسجد نوری میں صبح دس بجے ادا کی جائے گی ۔