بھکرشہباز شریف کا بڑھو پنجاب پڑھو پنجاب صرف سلوگن تک محدود نہیں،

سید لیاقت علی گیلانی ڈسٹر مانیڑنگ آفیسرکا گورنمنٹ ماڈل ایلیمنٹری سکول چاہ چمنی کے دورے پر خطاب

پیر 21 نومبر 2016 22:20

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی علم دوستی کے طفیل تعلیمی ترقی میں روز افزو ںاضافہ ہورہا ہے اور بڑھو پنجاب پڑھو پنجاب صرف سلوگن تک محدود نہیں بلکہ عملی طور پر تعلیمی ادارے اس پر عمل پیرا ہیں ضلع بھکر کے طلباء اور طالبات کی نصانی و ہم نصابی سرگرمیوں میں دلچپسی اور صوبائی سطح تک نمائندگی قابل تحسین کا قدم ہے یہ بات ڈسٹر مانیڑنگ آفیسر بھکر سید لیاقت علی گیلانی نے آج مورخہ 21-11-2016 کو گورنمنٹ ماڈل ایلیمنٹری سکول چاہ چمنی کے دورے کے موقع پر کہی انہون نے مزید کہا کہ سکولوں میں نظم نسق کے ساتھ ساتھ طلبا ء اور سٹاف کی 100% حاضری ضروری ہے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے اس موقع پر کمپیوٹر لیب اور مختلف کلاسوں کا معائنہ کیا اور اطمنان کا اظہار کیا اس موقع پر انچارج ہیڈ ماسٹر ملک محمد اقبال نے درپیش مسائل اور مزید کمروں کی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :