بھکر، بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں مخصوص نشستوں کے انتخاب میں دونوں گروپوں کے ووٹ برابر ہو جانے کے باعث الیکشن ٹائی

پیر 21 نومبر 2016 22:20

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں یونین کونسل سطح کے مخصوص نشستوں کے انتخاب میں یونین کونسل کچی شہانی میں19نومبر کو ہونے والے مخصوص نشستوں کے انتخاب میں دونوں گروپوں کے ووٹ برابر ہو جانے کے باعث الیکشن ٹائی ہو گیا ہے جس کا فیصلہ ریٹرننگ آفیسر علی اختر سیف اللہ کے دفتر میں دونوں گروپوں کے پولنگ ایجنٹس کے سامنے قرعہ اندازی اور ٹاس کے ذریعے کیا گیا جس میں نوانی عوامی محاذ آزاد گروپ کے کسان ممبر ملک شاہ جہان گورچھا اور یوتھ کے وسیم عباس کامیاب ہوئے جب کہ قرعہ اندازی کے ذریعے لیڈی کونسلر صفیہ بی بی کامیاب قرارپائیں ۔

(جاری ہے)

اسی طرح دوسری آزاد لیڈی کونسلررضیہ مائی جب کہ یونین کونسل کچی شہانی میں اقلیت کی سیٹ کوئی اقلیتی ممبر نہ ہونے کے باعث تاحال خالی ہے۔