سینئر صوبائی وزیر صحت شہرام خان تراکئی سیڈنمارک سفارتحانے اور ڈینش ملٹی نیشنل کمپنی نوانوا ڈسک کے وفد کی ملاقات

پیر 21 نومبر 2016 22:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) ڈنمارک کے سفارتحانے اور ڈینش ملٹی نیشنل کمپنی نوانوا ڈسک کے ایک وفد نے پیر کے روز سینئر صوبائی وزیر صحت شہرام خان تراکئی سے ملاقات کی اور صوبے میں ذیابیطس سے جڑی بیماریوں کی روک تھام خصوصاً ذیابیطس کے مریضوں کو مفت انسولین کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت کی طرف سے شروع کردہ انسولین فار لائف پراجیکٹ کو مزیدموثر بنانے سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

سیکرٹری صحت محمد عابد مجید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد کے ارکان نے کمپنی کے کارپوریٹ سوشیل رسپانسیبلٹی سروس کے تحت صوبے میں محکمہ صحت کے اشتراک سے ذیابیطس سے بچا? کیلئے احتیاطی تدابیر اور دیگر پہلو?ں کے بارے میں عوام کو آگہی دینے کے لئے ایک مہم شروع کرنے اور ذیابیطس کے مریضوں کو ان کے گھروں میں علاج معالجے کی خدمات فراہم کرنے کے لئے محکمہ صحت کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تربیت فراہم کرنے کی پیش کش کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرنے صوبے میں ذیابیطس کی روک تھام کو موجودہ صوبائی حکومت کی ہیلتھ پالیسی کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میںذیا بطیس پر قابو پانے کے لئے حکومتی کاوشوں کو نتیجہ خیز بنانے میں نوانوڈسک کا کردار قابل تعریف ہے جسے صوبائی حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے وفد کی اس پیشکش کو سراہتے ہوئے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کی طرف سے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :