خیبر پختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام ایک سالہ ڈپلومہ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی امتحانات21فروری2017سے شروع ہوں گے

پیر 21 نومبر 2016 22:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) خیبر پختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام ایک سالہ ڈپلومہ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی(DIT) فرسٹ ٹرم 2017 امتحانات21فروری2017سے شروع ہوں گے۔امتحانی داخلہ فارم اور فیس مذکورہ بورڈ کے اسسٹنٹ کنٹرولر آف امتحانات کے دفتر میں جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں امتحانی داخلہ فارم نارمل امتحانی فیس کے ساتھ3جنوری 2017،220روپے لیٹ امتحانی فیس کے ساتھ10جنوری2017،دگنی امتحانی فیس کے ساتھ17جنوری2017اور تین گنا امتحانی فیس کے ساتھ 31جنوری2017تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

امیدواروں کو ہر امتحانی داخلہ فارم کے ساتھ رجسٹریشن کارڈ یا ڈی آئی ٹی کے ڈی ایم سی کی تصدیق شدہ فوٹو کاپی منسلک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے بصورت دیگر داخلہ فارم قبول نہیں کئے جائیں گے۔اس امر کا اعلان خیبر پختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن پشاور کے جاری کردہ ایک باقاعدہ مراسلے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :