خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ زراعت،لائیوسٹاک کا چیئرمین ارباب جہانداد کی زیر صدارت اجلاس

کمیٹی کامحکمہ زراعت کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت

پیر 21 نومبر 2016 22:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ زراعت،لائیوسٹاک،ماہی پروری،امدادباہمی کا ایک اجلاس کمیٹی کے چیئرمین ایم پی اے ارباب جہانداد کی زیر صدارت پیر کے روز اسمبلی کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیرزراعت سردار اکرام ا?گنڈاپوراو کمیٹی کے ممبران ایم پی اے فضل الہٰی،ضیائ ا? بنگش،محترمہ رقیہ حنا کے علاوہ سیکرٹری محکمہ زراعت،محکمہ قانون،محکمہ خزانہ سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔

اجلاس کے دوران محکمہ زراعت سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی بحث کی گئی اور اس ضمن میں بعض فیصلے بھی کئے گئے۔محکمہ زراعت کے حکام نے اجلاس کے شرکائ کوکمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کو محکمہ زراعت،لائیوسٹاک،ماہی پروری وامدادباہمی میں مختلف پوسٹوں پر اڈہاک بھرتیوںپر عملدرآمد،یورپین زیتون پر تحقیق و ترقی، ماڈل فارم سنگ بھٹی کے پراجیکٹ،گومل زام کمانڈ ایریا پراجیکٹ میں تخمینہ اور سٹاک کے علاوہ خیبر پختونخوا میں Seed Corporation کے قیام،پشاور مارکیٹ کمیٹی میں موجود ملازمین کے ملازمتی ڈھانچے،محکمہ زراعت،لائیوسٹاک،ماہی پروری،امدادباہمی کے منصوبہ بندی سیکشن کے حوالے سے مستقل،تفویض شدہ(Deputation ) اور عارضی عملہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ محکمہ زراعت کے حکام نے کمیٹی کو ایبٹ آباد اور بٹہ کنڈی میں زراعی تحقیق سنٹر،پشاور،نوشہرہ اور مردان کے اضلاع میں تحفظ اراضیات اور آن فار م واٹر منیجمنٹ کی سکیموں کی تفصیل اور کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔کمیٹی کے ممبران نے محکمہ زراعت کے حکام کی جانب سے دی جانے والے معلومات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی تاکہ محکمہ عوامی امنگوں کے مطابق نتائج دے سکے۔

متعلقہ عنوان :