Live Updates

باجوڑ سے لیکر وزیرستان تک تمام فاٹا کو فوری طور پر صوبے کا حصہ بنایاجائے، افغانستان اور پاکستان ملکر اعتماد کا راستہ اختیار کریں تاکہ مزید بے گناہ پختون تباہی سے بچ سکیں ، صوبہ مسائل کی دلدل میں پھنس چکاہے ،وزارت عظمیٰ کی جنگ عمران خان اور نواز شریف کی ہے مگرپختونوں کو تمام وسائل اور ترقی سے محروم کیا جارہاہے ،عمران خان تیسری شادی سے پہلے پختونوں سے کئے گئے وعدے پورے کرکے تبدیلی لائیں ،عمران خان دھرنوں ،بے جا احتجاجوں سے جمہوریت کے خلاف سازش کررہے ہیں،سی پیک کے معاملے پر وزیر اعظم اور مرکزی حکومت کی مسلسل غلط بیانی نے بہت سے شکوک اور سوالات کو جنم دے رکھا ہے،آنے والا دور اے این پی کا ہے، ترقی کا سفر عوام کے تعاون سے دوبارہ شروع کریں گے،تحت لاہور کے لئے صوبہ کے وسائل دھرنوں اور ناچ گانوں میں صرف کررہے ہیں

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی و دیگر کاورکرز کنونشن سے خطاب

پیر 21 نومبر 2016 22:03

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی ،جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک اور ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ باجوڑ سے لیکر وزیرستان تک تمام فاٹا کو فوری طور پر صوبے کا حصہ بنایاجائے، فاٹا کے شامل ہونے سے ہمارا صوبہ پنجاب کے بعد سب سے بڑا صوبہ بن جائیگا ، ریاست افغانستان اور پاکستان ملکر اعتماد کا رستہ اختیار کریں تاکہ مزید بے گناہ پختون تباہی سے بچا جا سکے ، صوبہ مسائل کی دلدل میں گھِر چکاہے ،وزارت عظمیٰ کے کرسی کا جنگ عمران خان اور نواز شریف کا ہے ،جبکہ پختونوں کو تمام وسائل اور ترقی سے محروم کیا جارہاہے ،عمران خان تیسری شادی سے پہلے پختونوں سے کئے گئے وعدے پوری کرکے تبدیلی لائے ،دھرنوں ،بے جا احتجاجوں سے جمہوریت کے خلاف سازش کررہے ہیں،سی پیک کے معاملے پر وزیر اعظم اور مرکزی حکومت کی مسلسل غلط بیانی نے بہت سے شکوک اور سوالات کو جنم دے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

آنے والا دور اے این پی کا ہے، ترقی کا سفر عوام کے تعاون سے دوبارہ شروع کریں گے۔تحت لاہور کے لئے صوبہ کے وسائل دھرنوں اور ناچ گانوں میں صرف کررہے ہیں۔عمران خان پر برا وقت آنے پر پرویز خٹک انہیں چھوڑ جائیں گے ،سی پیک منصوبہ عدالتوں میں نہیں عوام کی عدالت میں لے جائیں گے۔جس سے شحص پر اپنی بیوی اعتماد نہیں کرتی اس پر پختون قوم کیسے اعتماد کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے حلقہ پی کے 77 میں تاریخی کنونشن سے خطاب کے دوران کیا ،جس کی صدارت ضلعی صدر محمد کریم بابک نے کی ،کنونشن سے صوبائی رہنمائ ایمل ولی خان ،ضلعی صدر محمد کریم بابک ،ضلعی جنرل سیکرٹری شجاعت علی خان ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی قیصر ولی خان ،حاجی روف خان ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات شاہ جی خان ،یعقوت خان ، تحصیل ناظم ڈاکٹر عمر حیات خان ،ناظم شیبر خان ،حاجی آمیر سلطان ،نصیب خان اور تحصیل نائب ناظم آشتر خان نے بھی خطاب کیا نے بھی خطاب کئے۔

صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ عمران خان نے تبدیلی کے نام پر پختونوں سے ووٹ لیکر ساڑھے تین سال ضائع کئے اور تحت اسلام آباد کے لئے پختون قوم کے غریب صوبہ کے وسائل اسلام اباد میں دھرنوں میں خرچ کئے۔انہوںنے کہا کہ ناکامحکمت عملی کی وجہ سے سی پیک جیسے اہم منصوبہ میں مغربی روٹ شامل نہ ہونا صوبائی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے اور اب عدالت کا سہارا لیکر منصوبے کو متنازعہ بنا رہاہے مگر عوامی نینشل پارٹی مرکزی حکومت کو خبردارکرتی ہے اگر اس عظیم منصوبہ میں صوبہ خیبر پختون خواکو اسکا اصل مقام نہ دیاگیا تو عدالت کی بجائے اپنے صوبہ میں انہیں داخل نہیں ہونے دینگے اور کالاباغ ڈیم کی طرح انہیں ختم کردیں گے۔

امیر حیدر خانہوتی نے کہا کہ عمران خان سیاست میں گندی زبان استعمال کرکے ہماری اکابرین پر کیچڑ نہ اچھالے جس شحص پر اپنی بیوی اعتماد نہں کر تی اس پر قوم اعتماد کیسے کرے گی۔انہوںنے کہاکہ حلقہ پی کے 77 کنونشن پورے صوبہ کے کنونشن سے بڑاہے اج یہاں کے عوامنے ثابت کیا کہ بونیر اے این پی کا گھڑ?ہ ہے انہوںنے کامیاب کنونشن پر صوبائی جنرل سیکرٹری سردار خسین بابک کی کارکردگی کر سراہتے ہوئے کہا کہ سردارحسین بابک جیسے کارکن موجود ہوں تو پارٹی ضرور ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات