مسلم لیگ(ن) کی حکومت صحت ،تعلیم اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے خصوصی توجہ دے رہی ہے، رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی

پیر 21 نومبر 2016 22:03

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت صحت ،تعلیم اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کی طرف گامزن کر رہی ہے ۔ 2018؁ء تک تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کر دیں گے ۔ عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر اقتدار میںآئے ہیں۔

انشاء اللہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کریں گے اور عوام سے کئے اپنے تمام وعدے مکمل کر کے سرخرو ہوں گے ۔اس موقعہ پر چیئرمین یونین کونسل کندن پور چوہدری محمد لطیف وینس ، وائس چیئرمین یونین کونسل پراگ پور چوہدری امتیاز احمد جٹ، صوفی محمد اسحاق اور محمد نعیم عباس بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے سپریم کورٹ میں کوئی شواہد پیش نہیں کر سکے جبکہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی فیملی نے اپنے سارے ثبوت واضح کر دئیے ہیں ۔

دراصل پاکستان میں اپوزیشن خوف زدہ ہے اگر موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کر گئی اور اس کے شروع کئے منصوبے مکمل ہو گئے تو اگلے الیکشن میں بھی ان کے لئے مشکلات ہوں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے ۔ اقتصادی راہداری منصوبہ سمیت دیگر منصوبے کامیابی سے مکمل ہوئے ہیں اور ہم اپنے وعدوں پر آج بھی قائم ہیں۔ عوامی معیار زندگی ضرور بلند ہو گا ۔