قومی اسمبلی نے پاکستان کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی بل 2016 کثرت رائے سے منظور کر لیا

پیر 21 نومبر 2016 22:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) قومی اسمبلی نے پاکستان کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی بل 2016 کثرت رائے سے منظور کر لیا، جب کہ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور پی پی پی کے سید نوید قمر نے ایوان میں کورم سے کم ارکان کی وجہ سے دیگر حکومتی بلوں پر کارروائی رکوا دی اور کہا کہ کورم کی نشاندہی کرکے کارروائی معطل نہیں کرانا چاہتے حکومت خود ہی قانون سازی موخر کر دے جس پر وزیر قانون زاہد حامد نے دیگر حکومتی بل پیش نہیں کیے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی عدم موجودگی میں وزیر قانونی زاہد حامد نے بھی ایوان میں منظوری کے لئے پیش کیا ۔ شق وار منظوری کے بعد ایوان نے کثرت رائے سے بل منظور کر لیا ۔ دریں اثناء قائمہ کمیٹی قانون و انصاف محمود بشیر ورک کی عدم موجودگی میں آسیہ ناز تنولی نے پاکستان انکوائری کمیشن بل 2016 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی ۔ …(م د /ع ع )