لاہور سمیت پنجاب بھر میں نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور دیگر شہداء کاچہلم انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

پیر 21 نومبر 2016 22:00

لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور دیگر شہداء کاچہلم پیر کے روز انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، اس سلسلہ میں صوبہ بھر میں سینکڑوں جلوس و مجالس منعقد کی گئیں جن میں مرد و خواتین‘ بچوںاوربوڑھوںکی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ عزاداروں کی جانب سے ماتم اورنوحہ خوانی بھی کی گئی، علماء کرام و ذاکرین نے واقعہ کربلا کے فضائل و مصائب پر روشنی ڈالی نیزحضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی حق، انصاف اور اسلام کی سربلندی کیلئے عظیم قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا، صوبائی دارالحکومت لاہور میں چہلم کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پدیر ہوا،جلوس کے روٹ پر دودھ اور پانی کی سبیلیں لگائی گئی تھیںجبکہ جلوس کے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ، اس موقع پر جلوس کے راستوں کو خار دار تاریں لگا کر بند کیا گیا تھا جبکہ جلوس میں شامل ہونے کیلئے واک تھرو گیٹس بھی نصب کئے گئے تھے،چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر پنجاب بھر میں 500 سے زائد جلوس اور 987 مجالس منعقد کی گئیں جس کی سکیورٹی کیلئے 46 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :