ایس ای سی پی کا غیر ملکی کمپنیوں میں دس فی صد سے زیادہ شیئرز رکھنے والے پاکستانیوں کو شیئرز کی معلومات جمع کرانے کا حکم

پیر 21 نومبر 2016 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) غیر ملکی کمپنیوں میں دس فی صد سے زیادہ شیئرز رکھنے والے پاکستانیوں کو شیئرز کی معلومات سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن میں جمع کرانے کا حکم دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے کہ اگر کسی پاکستانی کے کسی غیر ملکی کمپنی میں دس فی صد سے زیادہ شیئر ہیں تو وہ ایس ای سی پی کو اس کی معلومات فراہم کرے۔ایس ای سی پی نے کہا ہے کہ یہ معلومات 60 روز کے اندر اندر فراہم کر دی جائیں۔کمیشن کے مطابق کمپنیز آرڈیننس 2016 کے سیکشن 452 کے تحت یہ معلومات جمع کرانا ضروری ہیں۔

متعلقہ عنوان :