ملک میں ایندھن کے ذخائر کم ازکم سطح سے بھی نیچے آ گئے
ایندھن کا ذخیرہ 2 ہفتے سے بھی کم دنوں کا رہ گیا وزارت دفاع کا پیٹرولیم مصنوعات کے کم ہوتے ذخائر کے بارے میں تشویش کا اظہار
پیر 21 نومبر 2016 21:55
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء)ملک میں ایندھن کے ذخائر کم ازکم سطح سے بھی نیچے آ گئے ہیں ،جس کے بعد ایندھن کا ذخیرہ 2 ہفتے سے بھی کم دنوں کا رہ گیا ہے،وزارت دفاع نے پیٹرولیم مصنوعات کے کم ہوتے ذخائر کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک میں ایندھن کے ذخائر کم ازکم سطح سے نیچے آ گئے ہیں اور زرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے بعد پورے ملک میں ایندھن کے ذخائر دو ہفتے سے بھی کم دنوں کے رہ گئے ہیں جب کہ اوگرا کا کہنا ہے کہ قواعد کے مطابق ایندھن کا ذخیرہ 21دن کا ہونا چاہیے۔
ڈی جی اوگرا آئل کمپنیوں کے پاس 21 دن کا ذخیرہ یقینی بنانے کے پابند ہیں لیکن وہ اپنی اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے جب کہ پٹرول کی کوالٹی تبدیل ہونے کی وجہ سے بھی اسٹریٹیجک ذخائر میں فرق پڑا۔(جاری ہے)
دوسری جانب ماہرین کے مطابق سرحدی کشیدگی کے باعث اضافی ایندھن کی موجودگی ناگزیر ہے کیونکہ حالات مزید سنگین ہونے کی صورت میں صورت حال تشویش ناک رخ اختیار کر سکتی ہے۔
وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں تاہم اسٹریٹیجک ذخائر بیس دن تک کے لئے موجود نہیں ہیں، قانون کے تحت او ایم سیز کے پاس ہر وقت پیٹرولیم مصنوعات کے بیس دن کے ذخائر موجود ہونا ضروری ہے۔دوسری جانب وزارت دفاع نے پیٹرولیم مصنوعات کے کم ہوتے ذخائر کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔زرائع کے مطابق پی ایس او نے ان خبروں کی تردید کی ہے، سستی پیٹرولیم مصنوعات کے باعث ان کی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے ذخائر میں کمی کی وجہ طلب کی زیادتی اور پورٹ پر رش کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کے جہازوں کا وقت پر خالی نہ ہونا ہے۔پورٹ پر رش کے باعث پہلے بھی ایل این جی کے جہازوں کو مسائل ہوئے تھے۔دوسری جانب موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے ملک میں تیل کا ذخیرہ دگنا کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کو سٹور کرنے کے لئے حکومت نے نجی اور بیرونی سرمایہ کاروں کو دعوت بھی دے دی ہے۔ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اثرات سے بچنے کے لئے سٹوریج کپیسٹی کو بڑھایا جاتا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.