ژوب، پشتونخوامیپ اورمسلم لیگ ق کے رہنمائوں کی اپنے خاندانوں اورسینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت میں شمولیت کااعلان

پیر 21 نومبر 2016 21:55

زوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) جمعیت علماء اسلام ضلع ژوب کے دفترمیں پشتونخوامیپ کے رہنمااورڈسٹرکٹ کونسلرانجینئرمحمداسلم مندوخیل اورمسلم لیگ ق کے حاجی عبدالباقی مندوخیل اورملک طارق نے اپنے خاندانوں اورسینکڑوں ساتھیوں سمیت ملک سکندرخان ایڈوکیٹ ،مولاناعصمت اللہ کی موجودگی میں پرہجوم پریس کانفرنس میں جمعیت میں شمولیت کااعلان کیابعدازاں شمولیتی جلسے سے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مرکزی سرپرست مولاناعصمت اللہ،سیدمحمدفضل آغا،حاجی محمدحسن شیرانی،عبدالواحدصدیقی،ضلع ژوب کے امیرمولاناشمس الدین،ایم پی اے مفتی گلاب خان،مولانااللہ دادکاکڑ،مولاناحبیب الرحمن،مولاناعبدالمبین شاہ بخاری،مفتی روزی خان،مولاناسلطان شاہ،مولاناضیاء الدین قریشی،مولاناحسن شاہ بخاری،مولانااحمدحریفال،حاجی محمدخان کبزئی،قاضی احمدخوستی،حافظ عبدالقیوم،صادق الدین ایڈوکیٹ،لعل گل کاکڑ،حاجی بشیراحمدکاکڑنے ضلعی مجلس عاملہ،تحصیلوں اوریونٹوں کے عہدیداروں،سینئرارکان،کونسلروں اورقبائلی عمائدین کی موجودگی میں پشتونخوامیپ کے رہنمااورڈسٹرکٹ کونسلرانجینئرمحمداسلم مندوخیل اورمسلم لیگ ق کے رہنمااورعثمان خیل قوم کے سربراہ حاجی عبدالباقی مندوخیل عرف باقولالانے اپنے قبیلے اورسینکڑوں ساتھیوں کی جمعیت میں شمولیت کے موقع پرپرہجوم پریس کانفرنس اوربعدازاں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نئے شامل ہونے والوں کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ انجینئراسلم خان مندوخیل اورحاجی عبدالباقی مندوخیل کی شمولیت سے حلقہ19مندوخیل حلقہ جات میں جمعیت مزیدفعال اورمنظم ہوگی ان کی صلاحیتیوں سے بھرپورفائدہ اٹھاکرحلقے کی تقدیربدلنے کے لئے جدوجہدتیزکی جائے گی انہوںنے کہاکہ پشتون قوم پرست پارٹی اقتدارمیں آنے کے بعدغلط پالیسیوں اورناکام حکومت کی وجہ سے اب تک ان کے ہزاروںکارکنان جمعیت میں شامل ہوچکے ہیں جوحکومت کی کارکردگی پرعدم اعتمادکاواضح ثبوت ہے انہوںنے کہاکہ گزشتہ روزپشین میں قوم پرست پارٹی کے اہم رہنماوں اورکوئٹہ اورژوب میں سینکڑوں افرادکی شمولیت جمعیت کی قیادت پراعتمادکااظہارہے مایوس لوگوں کے لئے جمعیت کے دروازے کھلے ہیں جمعیت صوبے کی ناقابل تسخیرقوت بن چکی ہے مستقبل جمعیت کاہے انہوںنے کہاکہ صوبائی جماعت کے دستک پروگرام کے تحت اب تک صوبہ بھرمیں ہزاروں لوگ اورسیاسی کارکنان جمعیت میں شامل ہوچکے ہیں اوریہ سلسلہ جاری ہے لوگ حکومت کی پارٹیوں سے مستعفی ہوکراپوزشن جماعت جمعیت میں شمولیت اختیارکررہے ہیں جودرست اورمثبت پالیسیوںکانتیجہ ہے انہوںنے کہاکہ اس ملک اورقوم پرعلماء کااحسان ہے علماء نے قوم کومتفقہ اسلامی آئین دیااگرسیاست کے میدان میں علماء نہ ہوتے تویہ ملک ترکی کی طرح سیکولرہوتادین کومسجداورمحراب تک محدودسمجھنے والے اسلامی تعلیمات سے بے خبرہیں جوعلماء حجروں تک محدودہیں وہ لادین قوتوں کامقابلہ کس طرح کریں گے انہوںنے کہاکہ قوم پرستوں کی حکومت عوام کی نگاہ میں نفرت کانشان بن چکی ہے بدامنی عروج پرہے پشتون اپنے علاقوں میںمحفوظ نہیں ہیںچارسال سے مسلسل بجٹ لیپس ہوناقوم پرستوں کی نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے سنجیدہ حلقوں میں قوم پرستی کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہوگئی انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے پرقائدجمعیت کاشاندارکردارلائق تحسین ہے عوام کوورغلانے والے اپنے پروپیگنڈوں میں ناکام ہوں گے انہوں نے کہاکہ آج مسلمان زبوں حالی اورمسائل کاشکارہیں دنیاکی استعماری قوتوںنے مسلمانوں پراپنے ممالک میں آگ وخون کابازارگرم کررکھاہے ہم آزادی کے لئے لڑنے والے اسلامی تحریکوں کی حمایت کرتے ہیں مسلمانوں کومحکوم بنانے میںمسلم حکمرانوں کاکردارہے دنیابھرمیں مسلمان زیرعتاب ہیں انہوںنے کہاکہ پاکستان میں مغربی تہذیب کاراستہ صرف جمعیت نے روکاہے عممان خان کاایجنڈااپنانہیں بلکہ وہ یہودیوں کے ایجنڈے کے تحت ملک کوعدم استحکام کاشکاربنانے اورمغربی تہذیب کورائج کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن جمعیت کی موجودگی میں انہیں اپنے عزام میں کامیابی نہیں ملے گی انہوں نے کہاکہ قوم پرستوںکاایجنڈاملک کوسیکولربناناہے یہ ملک اسلام کے نام پربناہے اسلام کے بغیریہ ملک قائم نہیں رہ سکتاہمارے ادارے ملک دشمن اورملک کے خیرخواہ طبقوں کی پہچان کریں مذہبی قوتیں ملک کی نظریاتی اورجغرافائی سرحدات کی حفاظت کے لئے ہروقت کرداراداکرتی ہیں لیکن وہ زیرعتاب ہیں جبکہ قوم پرستوں کاایجنڈاایم کیوایم جیساہے اس کے باجودانہیں مکمل آزادی دی گئی ہے انہوںنے کہاکہ قبلہ اول پر یہودی قبضہ چھڑانے کے لیئے کوئی طاقت کردار ادا کر نے کے لیئے تیار نہیں ہے دنیامیں سیکولر سوچ کا پیغام دینے والے مسلمانوں کے مقدس مقامات کو نشانہ بنانے اور مسلمانوں کو جمعہ اور نماز کی اجازت دینے کے لیئے بھی تیار نہیں ہے انہوںنے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ نے عالم اسلام کے مرکزمکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کیخلابیانات اور ہندوستان میں تقسیم ہونے والی مٹھائیوں پر ہمیں غور کرنا ہوگا ٹرمپ کے مزاج کو سمجھنے کے لیئے انکے کے اپنے ملک میں مظاہرے بہت زیادہ سوچنے کا تقاضا کرتے ہیں،جلسے کے اختتام پرانجینئراسلم مندوخیل نے تمام مہمانوںکے اعزازمیں ظہرانہ اورصوبائی سیکرٹری مالیات حاجی محمدحسن شیرانی نے اپنی رہائش گاہ پراستقبالیہ دیاجبکہ ژوب پہنچنے پرمولاناشمس الدین،ایم پی اے مفتی گلاب اورکابینہ کے ارکان نے قائدین کااستقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :