کوئٹہ ،جے یو ائیکے پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالواسع کی پشتون علاقوں میں اغواء برائے تاوان اور چمن میں بم دھماکے کی مذمت

پیر 21 نومبر 2016 21:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی واپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے پشتون علاقوں میں اغواء برائے تاوان اور چمن میں بم دھماکے کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ امن کے دعویداروں نے پشتون علاقوں کو تباہی وبربادی سے دوچار کر دیا اور سرشام لو گ گھروں کا رخ کر لیتے ہیں ژوب میں اغواء برائے تاوان اور چمن بم دھماکے کی مذمت کر تے ہیں اپنے جاری کر دہ بیان میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ پشتون علاقوں میں ایک منصوبے کے تحت اغواء برائے تاوان کا سلسلہ شروع کر دیا اور ژوب کاکڑ خراسان سے باپ اور2 بیٹوں کواغواء کر نا لمحہ فکریہ ہے اور چمن میں ہونیوالے بم دھماکے میں ایک شخص کی شہادت اور کئی کی زخمی ہونے کی مذمت کر تے ہیں حکومت کو چاہے کہ وہ امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنا نے میں اپنا کردار ادا کرے اور جن لو گوں نے کوئٹہ شہر اور بلوچستان کو پرامن بنا نے کا خواب دیکھا تھا وہ صرف خواب ہی رہ گیا کیونکہ وہ عوام کو تحفظ دینے کی بجائے اپنی ذاتی مفادات کو دیکھنے میں لگے ہیں حکومت کر نا کوئی بچوں کا کھیل نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :