کوئٹہ، اے این پی رہنماء انجینئر زمرک خان اچکزئی کی چمن بم دھماکے کی مذمت

پیر 21 نومبر 2016 21:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) عوا می نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے چمن بم دھماکے کی مذمت اور کاکڑ خراسان سے 3 افراد کے اغواء کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ ایک طرف حکومت میں شامل جماعتیں امن وامان کی بحالی کے دعوے کر تے ہیں تو دوسری طرف آئے روز کوئٹہ سمیت بلوچستان کے پشتون علاقوں میں بم دھماکے، ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان کے واقعات معمول بن چکے ہیں اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا کہ چمن کے علاقے بوغرہ روڈ بم دھماکے کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ بم دھماکے میں انسانی جانوں کی ضیاع کی مذمت کر تے ہیں اور حکومت میں شامل پشتون دعویداروں نے پشتون علاقوں کو بارود کے ڈھیر پر لا کھڑا کر دیا چمن ، کوئٹہ، پشین سمیت دیگر علاقوں میں جس طرح سانحات پیش ہو رہے ہیں اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے ژوب کے علاقے کاکڑ خراسان میں باپ اور2 بیٹوں کی اغواء کی مذمت کر تے ہوئے کہا گیا کہ پشتون علاقوں میں اغواء برائے تاوان کے واقعات کا سلسلہ ایک خوفناک شکل اختیار کر چکا ہے پرامن علاقوں کو ایک منصوبے کے تحت خراب کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :