سندھ ورکرز کنونشن سندھ کے عوام کی تقدیر بدلنے میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا، ممتاز حسین سہتو

ْ بڑی تعدادمیںفرزنداں اسلام 26-27نومبر کو کراچی کا رخ کریں ، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ

پیر 21 نومبر 2016 21:51

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو نے کہا ہے کہ سندھ ورکرز کنونشن سندھ کے عوام کی تقدیر بدلنے میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔ بڑی تعدادمیںفرزنداں اسلام 26-27نومبر کو کراچی کا رخ کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بدین میںجاری کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں بدین،گولارچی،ٹنڈو باگو،تلہار،ماتلی میں دورے کے دوران اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر ضلع غلام رسول احمدانی ،نائب امراء اضلاع سید دائود شاہ گیلانی،پیر علی احمد شاہ،اللہ بچایو ہالیپوٹہ،پروفیسر علی احمد بلیدی،جنرل سیکرٹری علی مردان شاہ و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔

ممتاز حسین سہتو نے مزید کہا کہ سندھ بھر میں مہنگائی بے روزگاری لوڈشیڈنگ نے عوام الناس کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے حکومت سندھ عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے غریب لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے غریب طبقہ کو ایک وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں لیکن حکمران عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے بیرونی ممالک کے دورے کر رہے ہیں آج امیر آدمی زیادہ امیر ترین ہوتا جا رہا ہے جب کہ غریب آدمی غریب ترین ہوتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ملک کو بحران سے نکالنے کے کے لیے دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے جماعت اسلامی کی قیادت ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہیں جماعت اسلامی کے پاس دیانتدار قیادت موجود ہے جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر غلام رسول احمدانی نے کہا ضلع بھر سندھ ورکرز کنونشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں ضلع بھر سے 1000ایک ہزار سے زیادہ شرکاء شریک ہونگے ضلع بھر کے مختلف شہروں بدین،ماتلی،تلہار،ٹنڈو باگو،گولارچی،شادی لارج،کھوسکی،پنگریو،سے مختلف قافلے جلوس کی شکل میں کراچی کی جانب رخ کریں گے ۔#

متعلقہ عنوان :