پاک سرزمین پارٹی کا ورکرز کنویشن حیدرآباد کی تاریخ کا بڑا کنویشن ہوگا

پیر 21 نومبر 2016 21:43

پاک سرزمین پارٹی کا ورکرز کنویشن حیدرآباد کی تاریخ کا بڑا کنویشن ہوگا
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) پاک سرزمین پارٹی کا ورکرز کنویشن حیدرآباد کی تاریخ کا سب سے بڑا ورکرز کنویشن ہوگا اور ورکرز کنویشن سے مصطفی کمال و انیس قائم خانی سمیت مرکزی قائدین خطاب کرینگے ، پاک سرزمین پارٹی کا مقصد و تاریخ سے ورکرز آگاہ ہونگے ان خیالات کا اظہار صدر پاک سرزمین پارٹی انیس قائم خانی نے ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی نے تمام یوسیز میں رابطہ عوامی مہم چلانے اور ورکرز کنویشن کو کامیاب کرنے کیلئے پلاننگ ترتیب دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :