سید وقار مہدی کو پیپلز پارٹی سندھ کا جنرل سکرٹری مقرر کئے جانے پر مبارک باد

پیر 21 نومبر 2016 21:43

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی حیدرآباد کے رہنماؤں سابق صوبائی وزیر زاہد بھرگڑی ، امان اللہ سیال ، عبدالجبار خان اور دیگر نے سید وقار مہدی کو پیپلز پارٹی سندھ کا جنرل سکریٹری مقرر کئے جانے پر انہیں مبارک باد دیتے ہو ئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وقار مہدی پی پی کے مخلص ، سینئر اور تجربہ کار ساتھی ہیں ان کے جنرل سکریٹری بننے سے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے امید ہے کہ وہ پارٹی کو مزید فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے

متعلقہ عنوان :