گوجرخان‘نجی سکول میں سپورٹس ڈے

پیر 21 نومبر 2016 21:43

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء)) دارارقم سکول بیول کیمپس میںسپورٹس ڈے کا انعقاد ہوا جس میں پلے گروپ سے جماعت ششم تک طالب علموں نے حصہ لیا اس سلسلے میں پورا ایک ہفتہ تمام طالب علموںنے خوب پریکٹس کی اس کے بعد 19نومبر ہفتہ کوباقاعدہ سپورٹس ڈے کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں رسہ کشی،بیڈمنٹن،بوری ریس،ریلے ریس،رکاوٹ ریس،آرٹ اینڈ ڈرائنگ کے مقابلے کروائے گے صبح سب سے پہلے تلاوت کلام پاک اور نعت رسول پاک کے بعد حفظ کلاس کے بچوںنے خوبصورت انداز میں خوش آمدید کہا اس کے بعد کھیلوں کا آغاز کیا گیا۔