مہمند ایجنسی ،زیارت خانقاہ پوسٹ کے شہید اہلکاروں کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین، پولیٹیکل انتظامیہ کی طرف سے ورثاء کیلئے معاوضوں اور مراعات کا اعلان

پیر 21 نومبر 2016 21:38

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) زیارت خانقاہ پوسٹ کے شہید اہلکاروں کی سرکاری اعزاز کے ساتھ نماز جنازہ اور تدفین۔ پولیٹیکل انتظامیہ کی طرف سے ورثاء کیلئے معاوضوں اور مراعات کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات خانقاہ کے علاقے میں شہید ہونے والے 2 لیویز اہلکاروں ذاکر ولد وزیر محمد صافی اور مسعود شاہ ولد مبارک شاہ کی نماز جنازہ آج بمورخہ 21 نومبر 2016 کو لیویز کیمپ غلنئی ہیڈ کوارٹر میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی جس میں پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی محمود اسلم وزیر ، تینوں سب ڈویڑنز کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹس حسیب الرحمن خلیل، پیر عبداللہ شاہ، نوید اکبر خان، تحصیلدار صافی معراج خان، سرکاری اہلکاروں، ایف سی کے نمائندوں اور علاقے کے معززین اور مشران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ کے بعد لیویز کے دستے نے سلامی پیش کی اور شہداء کی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کی گئی۔ اس موقع پر پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی محمود اسلم وزیر نے شہدا کے ورثاء سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان شہداء کی قربانیاں رائیگا نہیں جائیگی۔ اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔

پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی نے اعلان کیا کہ سرکاری شہداء پیکیج کے علاوہ ان شہید اہلکاروں کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ کی طرف سے ایک ایک لاکھ روپے نقد برائے تدفین بمعہ راشن وغیرہ دینے کے علاوہ ان شہداء کے اہل و عیال یعنی بیوی بچوں کیلئے اٴْن کی ضروریات ِ زندگی کے تمام اخراجات جن میں بچوں کی تعلیم ، صحت و رہائش وغیرہ بھی پولیٹیکل انتظامیہ مہمند ایجنسی برداشت کریگی۔ انہوں نے شہداء کے گھرانوں کیلے ایک ایک خاصہ دار نوکری دینے کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :