خیبر پختونخوا حکومت نے مالی سال2016-17کیلئے صوبائی شوگر کین کنٹرول بورڈ تشکیل دیدیا

پیر 21 نومبر 2016 21:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء)حکومت خیبر پختونخوا نے مالی سال2016-17کے لئے صوبائی شوگر کین کنٹرول بورڈ تشکیل دیا ہے جس کے چیئرمین کین کمشنر ڈائریکٹر فوڈ خیبر پختونخوا ہوں گے جبکہ اس کے ممبران میں ڈائریکٹر جنرل زراعت(توسیع) خیبر پختونخوا،ڈائریکٹر محکمہ صنعت خیبر پختونخوا،ڈائریکٹر شوگر کراپ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ،رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز خیبر پختونخوا،خیبر پختونخوا میں واقع ہر شوگر ملز کے ایک نمائندے، متعلقہ ملز کے گنے کے کاشتکاروں کے نمائندے جن میں خزانہ شوگر ملزپشاور کے ا حتشام خان سکنہ کافور ڈھیری،پریمئیر شوگر ملز مردان حاجی نعمت شاہ روغانی سکنہ سوال ڈھیر کاٹلنگ،بنوں شوگر ملز سرائے نورنگ کے جاوید خالد ولد حاجی عمر نواز سکنہ دا?د خیل بنوں،چشمہ ایکسپنشن شوگر ملز ڈی آئی خان کے ملک عبدالرزاق اعوان ولد حاجی غلام رسول سکنہ موضع اعوان،چشمہ شوگر ملز رمک ڈی آئی خان کے عظمت اللہ خان ولد سعد اللہ خان،تندھیاں والا شوگر ملز ڈی آئی خان کے خالد سلیم ولد اللہ داد خان اور المعز شوگر ملز ڈی آئی خان کے غضنفر خان علی زئی ولد غلام اللہ بخش سکنہ ڈی آئی خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان محکمہ خوراک خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔