مالاکنڈمیں لوٹ ماراورکرپشن کادورگزچکا، پارٹی میں روزبروزلوگوں کی شمولیت کی وجہ سے مخالفین کے اوسان خطاہوچکے ہیں،ایسے لوگ عوام کاسامنا بھی نہیں کریں گے کیونکہ ان لوگوں نے حجاج کرام کوبھی نہیں بخشا تھااوران لوگوں کی بددعائیں ان کولگی ہوئی ہے شکست ان کامقدرہوگی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ کا جلسے عام سے خطاب

پیر 21 نومبر 2016 21:34

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ مالاکنڈمیں لوٹ ماراورکرپشن کادورگزچکاہے پارٹی میں روزبروزلوگوں کی شمولیت کی وجہ سے مخالفین کے اوسان خطاہوچکے ہیں اوراب وہ عوام کاسامنا بھی نہیں کریں گے کیونکہ ان لوگوں نے حجاج کرام کوبھی نہیں بخشاگیاتھااوران لوگوں کی بددعائیں ان کولگی ہوئی ہے شکست ان کامقدرہوگی۔

ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے گزشتہ روزتھانہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پردرجنوں لوگ مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکرپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔تقریب سے ممبرقومی اسمبلی جنیداکبرخان نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کامقصداقتدارکے حصول نہیں بلکہ ملک سے کرپشن کے نظام کاخاتمہ ہے اورجس کیلئے اخری حدتک جائیں گے کیونکہ جب تک ملک میں کرپشن کانظام موجود ہواس وقت تک ملک ترقی کے راہ پرگامزن نہیں ہونگے کیونکہ چندچوروں نے پاکستان کے سولہ کروڑعوام کویرغمال کردیاہے مگراب ان کی رسوائی کاوقت اچکاہے اورعوام نے ان چوروں کوپہچان لیاہے کیونکہ اب ہرگلی میں شوراورنوازشریف چورہے کے نعرے ارہی ہے انہوںنے کہاکہ عوام کرپٹ نظام کے خاتمے کیلئے پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے متحدہوجائیں انہوںنے کہاکہ سابقہ حکمرانوں نے حجازمقدس کیلئے جانے والے حاجیوں کوبھی نہیں بخشاگیاتھا ان کی بددعائیں بھی ان کولگی ہوئی ہے۔