مرکزی حکومت مالاکنڈکے عوام کودرپیش مسائل کوبہترطریقے سے حل کرنے کیلئے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے لارہی کیونکہ تبدیلی ناچ گانوں سے نہیں عملی کام کرنے سے آتی ہے

وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کی میڈیا سے گفتگو

پیر 21 نومبر 2016 21:34

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ مرکزی حکومت مالاکنڈکے عوام کودرپیش مسائل کوبہترطریقے سے حل کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے لارہی کیونکہ تبدیلی ناچ گانوں سے نہیں عملی کام کرنے سے آتی ہے۔ ان خیالات کااظہارانجینئرامیرمقام خان نے گزشتہ روز مسلم لیگ کے مقامی راہنماحاجی گل زمان کے چچاحاجی کاکی خان کے وفات کے تعزیت کے موقع پراخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پرضلعی جنرل سیکرٹری سجاد خان ،لطیف خان ،نثارخان اورسٹی صدرعلی محمدخان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے عوام سے تبدیلی کے نام پرووٹ لیاتھا مگرچارسالوں میں تبدیلی لاناتودرکناروہ ناچ گانوں سے فارغ نہیں ہے اوردھرنوں میں مصروف ہے تبدلی دھرنوں سے نہیں عملی کام کرنے سے اتی ہے اورجس کے لئے وزیراعظم محمدنوازشریف اوران کے پوری ٹیم دن رات جدوجہدکررہے ہیں تاکہ ملک ترقی کے راہ پرگامزن ہوجائیں مگرچندسازشی عناصریہ نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کے راہ پرگامزن ہوجائیں انہوںنے کہاکہ جب تک عوام نے حقیقی معنوں میں اچھے سیاستدانوں کاانتخاب نہیںکیاہے اس وقت تک ملک ترقی نہیں کریگاانہوںنے کہاکہ عوام حقیقی تبدیلی کیلئے پاکستان مسلم لیگ کے جھنڈے تلے متحدہوجائیں۔