سینٹ کی طرف سے بھجوائے گئے معاملے پر تاخیر سے جواب پر وزارت خزانہ کو نوٹس جاری کیا جائے، چیئرمین سینٹ کی ہدایت

پیر 21 نومبر 2016 21:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے سینٹ سیکرٹریٹ کو ہدایت کی ہے کہ سینٹ کی طرف سے بھجوائے گئے معاملے پر تاخیر سے جواب پر وزارت خزانہ کو نوٹس جاری کیا جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے اٹھایا گیا ایک معاملہ جو وزارت خزانہ کو بھجوایا گیا تھا ‘ کے حوالے سے چیئرمین کو بتایا گیا کہ فنانس ڈویژن نے جواب دیا ہے کہ یہ معاملہ پلاننگ سے متعلق ہے جس پر چیئرمین نے کہا کہ اتنی تاخیر سے یہ جواب دیا جارہا ہے اس لئے متعلقہ وزارت کو نوٹس ایشو کیا جائے۔