کونسل آف کامن انٹرسٹ کا اجلاس بلا کر مردم شماری کرانے کے معاملے کا حل نکالا جائے، چیئرمین سینٹ

پیر 21 نومبر 2016 21:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ کونسل آف کامن انٹرسٹ کا اجلاس بلا کر مردم شماری کرانے کے معاملے کا حل نکالا جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا میں سینیٹر محسن عزیز کی تحریک پر وفاقی وزیر کی طرف سے بحث سمیٹے جانے کے بعد ریمارکس دیتے ہوئے چیئرمین سینٹ نے کہا کہ آرٹیکل 51 کے تحت قومی اسمبلی کی سیٹیں بھی نئی مردم شماری کے تحت ہونگی۔ فوج مشرقی و مغربی سرحدوں کی صورتحال کے پیش نظر جلد دستیاب نہیں ہوگی۔ سی سی آئی کا اجلاس بلا کر اس مسئلے کا حل نکالا جائے، نادرا پر انحصار کرنا مناسب نہیں ہوگا‘ کوئی اس پر اعتماد نہیں کرے گا۔

متعلقہ عنوان :