کوئٹہ ،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنمائوں کا سنزلہ میں سینکڑوں افراد کی پارٹی میں شمولیت اور جلسہ عام کا خیر مقدم

پیر 21 نومبر 2016 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری نظام الدین کاکڑ، صوبائی نائب صدر اصغر علی ترین، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید امیر اعلی آغا، ضلع پشین کے صدر عبدالباری کاکڑ، جنرل سیکرٹری ملک رحیم ترین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں26 نومبر سنزلہ میں سینکڑوں افراد کی پارٹی میں شمولیت اور جلسہ عام کی خیر مقدم کر تے ہوئے کہا گیا کہ یہ امر انتہائی تسلی بخش اور حوصلہ افزا ہے کہ پشتونخوا وطن کے طول وعرض میں مختلف سیاسی ، قومی، مذہبی جماعتوں سے باشعور سیاسی کارکنان اپنا ناطہ واسطہ توڑ کر فکر با چا خان سے منسلک ہو رہے ہیں آ ج قوم اور مذہب کے نام پر پشتونوں کے احساسات اور جذبات سے کھیلنے والے عمل اور کردار کے میدان میں عیاں ہو چکے ہیں پارٹی کے مدبرانہ قیادت اور برحق موقف کی بدولت پشتونخوا وطن میں نئی امید پیدا ہو چکی ہے پشتونوں کی ترقی وخوشحالی، قومی ارمانوں کی تکمیل کیلئے جس طرح پہلے اہداف حاصل کئے گئے اور انشاء اللہ باقی ماندہ اہداف بھی عوامی نیشنل پارٹی کے سرخ پرچم تلے حاصل کئے جائینگے انہوں نے کہا کہ آج پشتونوں کو درپیش مسائل پر بڑے ناموں نے چھپ کا روزہ رکھا ہے تمام تر سہولیات زندگی سے محروم اور تیسرے درجے کی شہری کی حیثیت سے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں تلاشی کے نام پر پشتونوں اور افغان کڈوال کیساتھ ہتھک آمیز رویہ ناقابل برداشت ہو تا جا رہا ہے لہٰذا اس تمام تر محرمیوں مصائب ومشکلات کی ذمہ دار موجودہ صوبائی حکومت ہے دریں اثناء با چاخان مرکز سے جاری کر دہ صوبائی بیان میں کابل میں خودکش حملہ اور چمن میں بم دھماکے کی پر زور الفاط میں مذمت کر تے ہوئے کہا گیا کہ معصوم اور نہتے عوام کو سفاکانہ طریقے سے موت کی آغوش میں دھکیلنے کی نہ تو اسلام اجازت دیتا ہے اور نہ ہی انسانیت، دہشت گردی، انتہا پسندی کی نہ تو کوئی سرحد ہو تی ہے اور نہ ہی یہ کسی علاقے قوم زبان سے جوڑی جا سکتی ہے لہٰذ آج دنیا کو اس ناسور سے خلاصی اور اس کی بیخ کنی کیلئے بغیر کسی فرق کے عملاً اقدامات اٹھانے ہونگے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف یک آواز ہو کر بغیر کسی اچھے یا برے کی کا رروائی نہیں کی جا تی اس وقت یہ واقعات ہو تے رہیں گے بیان میں دونوں واقعات میں شہداء کے درجات بلندی کیلئے دعا اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا گیا علاوہ ازیں با چا خان مرکز سے جاری کر دہ تعزیتی بیان میں پارٹی ر ہنماء ماسٹر معصوم خان اچکزئی سے ان کے بھائی عبدالصمد اچکزئی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :