پاراچنار سمیت کرم ایجنسی میں چہلم کے موقع پر عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کا انعقاد

دو روز تک موبائل سروس اور افغان سرحد کی بندش، سخت سیکورٹی انتظامات

پیر 21 نومبر 2016 21:30

پاراچنار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) پاراچنار سمیت کرم ایجنسی کے سینکڑوں مقامات پر شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کا انعقاد کیا گیا۔ دو روز تک موبائل سروس اور افغان سرحد کی بندش کے ساتھ ساتھ سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

کرم ایجنسی کے مختلف دیہات اور دور دراز علاقوں کے علاوہ پاراچنار شہر کے امام بارگاہوں میں عزاداری کے مجالس کا انعقاد کیا گیا اور جلوس برآمد کئے گئے مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سے عزاداری کا جلوس صبح آٹھ بجے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نماز ظہرین کی ادایگی کیلئے مرکزی امام بارگاہ پہنچا۔

نماز کی ادایگی کے بعد شبیہہ ذوالجناح کا جلوس برآمد کیا گیا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا ہزارہ قبرستان پہنچا شرکاء جلوس نے نواسہ رسول امام عالی مقام اور ان کے جانثار ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ شرکائے جلوس کیلئے جگہ جگہ شربت دودھ ، یخنی اور پانی کی سبیلیوں اور نیاز کا بندوبست کیا گیا تھا۔ پاراچنار شہر میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مکمل پابندی لگائی گئی تھی اور دو روز کیلئے موبائل سروس کی معطلی کے علاوہ پاک افغان سرحد بھی دو روز کیلئے مکمل طور پر بند رکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :