آل پنجاب ہاکی ٹورنامنٹ، وہاڑی سپورٹس وہاڑی نے خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کو ہرادیا

پیر 21 نومبر 2016 21:29

بوریوالا۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) 42 ویں آل پنجاب ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روزوہاڑی سپورٹس وہاڑی نے خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کو صفر کے مقابلہ میں ایک گول سے ہرادیا۔

(جاری ہے)

اس میچ کے مہمان خصوصی ملک شمشاد حسین ،پرنسپل گلوبل کالج تھے اس موقع پر ٹورنمنٹ سیکرٹری شیخ محمد اسلم سرپرست سیٹھ بشیر احمد ،سردار محمد جاوید ڈوگر ،محمد سعید قریشی ،الطاف حسین ،سردار بلال عظیم ڈار ،شیخ فیاض اسلم اور دیگر بھی موجود تھے فیلڈ جیوری میں شیخ نثار اسلم ،ریاض احمد سجاد ،حافظ محمد عرفان شامل تھے میچ کو ریفری شیخ دلدار اسلم اور محمد ارشد نے سپروائز کیا ۔

متعلقہ عنوان :