فرائض منصبی کی احسن طریقے سے ادائیگی میں ہی عزت ہے،سی پی او

پیر 21 نومبر 2016 21:29

․گوجرانوالہ۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء)سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے کہا ہے کہ احساس ذمہ داری ہی وہ عنصر ہے جو انسان کو زندگی میں کامیابی کی منازل طے کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے‘ فرائض منصبی کی احسن طریقے سے ادائیگی میں ہی عزت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے انسپکٹر عبدالحمید ورک کو ڈی ایس پی کے رینک لگاتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ا یس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔سی پی او نے بیج لگاتے ہوئے کہا کہ بطور ایس ڈی پی او قلعہ دیدار سنگھ تعیناتی سے ان کے کندھوں پر ذمہ داریوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے ۔قوی امید ہے کہ عبدالحمید ورک اپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن نبھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر نے انہیں مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ ایمانداری اور لگن کو اپنا شعار بنانے والے لوگ عہدے ، رتبے اور شہرت کے حق دار ٹھہرتے ہیں ۔انہوں نے ڈی ایس پی عبدالحمید ورک کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔