تیز رفتار وین کی موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر‘ طالبعلم جاں بحق

پیر 21 نومبر 2016 21:29

تیز رفتار وین کی موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر‘ طالبعلم جاں بحق
جوہر آباد۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) پیل پدھراڑ روڈ پر تیز رفتار وین نے موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں پیل کا رہائشی چھٹی جماعت کا 12سالہ طالبعلم حبیب الرحمن جاں بحق ہو گیا‘ حبیب الرحمن رکشے پر سکول جا رہا تھا کہ رکشے کو سامنے سے آنیوالی وین نے ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوا، اُسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :