بطور سیاسی کارکن پوری قوم اور اپنی جماعت کی طرف سے جنرل راحیل شریف کو سلام پیش کرتا ہوں‘ رحمان ملک

پیر 21 نومبر 2016 21:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اے رحمان ملک نے کہا ہے کہ بطور سیاسی کارکن پوری قوم اور اپنی جماعت کی طرف سے جنرل راحیل شریف کو سلام پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے پیشہ ورانہ انداز اور دلیری کے ساتھ آپریشن ضرب عضب لڑی‘ آج ملک امن کی جانب بڑھ رہا ہے‘ آج دہشت گردوں کی کمرٹوٹ چکی ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی ان کی جانب سے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے اور ان کی شاندار کامیابی پر انہیں زبردست الفاظ ہیں سلام پیش کرتا ہوں۔