صوبے کے دور دراز علاقوںمیں ٹیکنیکل تعلیم کی فراہمی حکومتی تر جیح ہے،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سلطان محمد

پیر 21 نومبر 2016 21:26

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) ڈپٹی سیکرٹری محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سلطان محمد نے کہا ہے کہ صوبے کے دور دراز علاقوںمیں ٹیکنیکل تعلیم کی فراہمی حکومتی تر جیحات میں سرفہرست ہے۔ بلوچستان انسٹیٹیو ٹ آ ف انفارمشن ٹیکنالوجی اینڈمنجمنٹ سائنسز BIITMS لورالائی میںطلباء کو کمپیوٹرکی تعلیم کی فراہمی قابل ستائش ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹیٹیو ٹ آ ف انفارمشن ٹیکنالوجی اینڈمنجمنٹ سائنسزلورالائی میںمنعقدہ تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ریکٹر BIITMS لورالائی سید اورنگ زیب اور اساتذہ بھی موجود تھے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سلطان محمد نے کہا کہ محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اس ضمن میں BIITMS لورالائی کو ہر ممکن تعاو ن فرہم کرے گی تقریب سے ریکٹر سید اورنگ زیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارے نے کم مدت میںکئی ٹریننگ پروگرام کامیابی سے مکمل کئے ہیں جس میں سرکاری سکولوں کیلئے ورکشاپ، کرئیریر کونسلنگ سیشن، سائنس مضامین کے پریکٹیکل اور کمپیوٹر انفارمشن ٹیکنالوجی شامل ہیں تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور ادارے کی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :