پاکستان کی بحری اور بری فوج کے وطن عزیز کے دفاع کے لئے ہر وقت مستعد ہے

پیر 21 نومبر 2016 20:59

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) ہندوستانی بحری آبدوز کی در اندازی کی کوشش کوناکام بنانا اورڈرون کی تباہی پاکستان کی بحری اور بری فوج کے وطن عزیز کے دفاع کے لئے ہر وقت مستعد ہو نے کا ثبوت ہے، ہندوستان کو بری ،بحری ،فضائی ہر محاذپر منہ توڑ جواب ملے گا،ایل ،او،سی پر بچوں کی شہادت ہندو ستان کی بزدلانہ کارروائی ہے مرکزی تنظیم آرائیاں پا کستا ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل چوہدری ظفراللہ آرائیں ایڈوکیٹ ، انفا ر میشن سیکرٹری امتیاز علی آرائیں نے بلوچستان کے قریب پاکستانی سمندری حدود میں ہندوستان کی بحری دراندازی کو پاک بحریہ کی جانب سے ناکام بنانے اور کنٹرول لائن پر پاک فو ج کی جانب سے ہندوستان کے ڈرون طیار ے کو تباہ کرنے پر مسرت کا اظہار اور افواج کو خراج تحسین پیش کیا اورلائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 4بچوں کی شہادت کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا ازلی بذدل دشمن ہندوستان سی پیک منصوبے اور گوادر بندر کے کامیابی سے فنگشنل ہونے پر حواس باختہ ہو چکا ہے اپنے زر خرید دہشت گردوں کے ذریعے منصوبے کو نشانہ بنانے اور بلو چستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کی ناکامی اور لائن آف کنڑول پر مسلح افواج کی جانب سے منہ توڑ جواب ملنے کے بعد اب اپنے گھنا ؤنے مزموم مقاصد کے لئے بحری در اندازی کی کوشش کر رہا ہے اسے ان کو ششوں میں بھی ماضی کی طرح ناکامی ہو گی ہندوستان کسی غفلت میں مت رہے کیوں کہ پاکستان کی بری،بحری اور فضائی افواج وطن عزیز کے دفاع سے غافل نہیں ہیں اسے بری ،بحری یا پھر فضائی ہر محاذ پر منہ توڑ جواب ملے گا۔

متعلقہ عنوان :