حیدرآبادمیں پولیس کی کارروائی ، مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

پیر 21 نومبر 2016 20:59

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) حیدرآبادمیں پولیس کی کارروائی ، مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ، پھلیلی پولیس نے بھتہ خوری،لوٹ ماراورپولیس مقابلوں میں نامزد کومبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،ملزم کا ایک ساتھی فرار،اسلحہ برآمد،تفصیلات کے مطابق پھلیلی پولیس نے اوڈین سینماکے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم غریب آبادچوک کچی آبادی کے رہائشی اللہ بخش عرف بچوولد شاہ علی بروہی کوزخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے اسلحہ برآمد کرلیا،ملزم پھلیلی تھانے کی ایف آئی آرنمبر145/2016زیردفعہ 324-353پی پی سی اورحسین آباد تھانے کی ایف آئی آرنمبر12/2014زیردفعہ 392-34پی پی سی میں روپوش تھا،ملزم کے خلاف سٹی اورقاسم آباد کے مختلف تھانوں پرمزید نصف درجن سے زائد مقدمات درج ہیں،پولیس نے ملزم کو حراست میں لینے کے بعد سول ہسپتال منتقل کردیا،پھلیلی پولیس نے ملزم کے خلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے،پولیس مقابلے اورارادہ ڈکیتی کی دفعات کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کئے ہیں،جبکہ فرار ہونے والے ملزم کا نام خرم پٹھان بنگش معلوم ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :