خزانہ ایسوسی ایشن نصیرآباد کی اپنے مطالبہ کے حق میں دفاترکی تالہ بندی ، تمام دفترکام ٹھپ ہوکر رہ گیا

پیر 21 نومبر 2016 20:59

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) خزانہ ایسوسی ایشن نصیرآباد کا اپنے مطالبہ کے حق میں دفاترکی تالہ بندی ،اپنے دفاترکو تالے لگا کر تمام فترکام ٹھپ بندکردیا جس کے باعث ملازمین کوسخت دشواری کا سامنا کرنا پڑاحکومت بلوچستان نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے توتب تک ہمارااحتجاج جاری رہے گا ان خیالات کااظہار خزانہ ایسوسی ایشن کے ضلع نصیرآباد صدرپیربخش سولنگی ، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسرعبدالحنان بلوچ،نیازاحمد ،محمد عظیم،بشیراحمد شیرازی ،محمد انورقریشی،سمیت دیگر نے ڈیرہ مرادجمالی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سینئر سب اکائونٹ آفیسرمرحوم عبدالغفارچانڈیوکی موت کے اصل حقائق کو سامنے لانے کیلئے ایک آزادانہ کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ اصل اسباب کی تحقیقات کی جاسکے انہوںنے کہاکہ صوبائی ڈائریکٹر جنرل اکائونٹس کی جانب سے ملازمین پر انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں ایک بااثرآفیسرکو انسپیکشن ٹیم کا سربراہ تعینات کرکے محکمہ خزانہ کے ملازمین کے ساتھ انتہائی ذاتی کی جارہی ہے ان کا کہناتھاکہ مذکورہ آفیسرانفپیکشن کی آڑ میں ملازمین پر ناجائزپریشرڈال کر ذہنی طورپرانہیں مفلوج کیا جارہاہے مرحوم عبدالغفارچانڈیوں کی موت اسی وجہ سے ہوئی ہم مجبورکر احتجاج کاراستہ اختیارکیا ہے ہمیں آل ملازمین سمیت دیگر ٹریڈزیونینوں کی بھی مکمل حمایت حاصل ہے انہوںنے وزیراعلیٰ بلوچستان چیف سیکریٹری اورسیکریٹری خزانہ سے مطالبہ کیا کہ مرحوم عبدالغفارچانڈیوکی موت کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دے کرملازمین اورلواحقین کے خدشات کو دورکیا جائے ۔