لورالائی، نیب بلوچستان کے زیر اہتمام بدعنوانی کے عنوان سے ڈویژنل سطح پر تقریری مقابلے کا انعقاد

پیر 21 نومبر 2016 20:59

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) نیب (NAB)بلوچستان کے زیر اہتمام بدعنوانی (corruption ) کے عنوان سے ڈویژنل سطح پر ایک تقریری مقابلہ گورنمنٹ گرلزڈگری کالج لورالائی میں منعقد ہوا۔مقابلہ کے مہمان خصوصی چیرمین میونسپل کمیٹی لورالائی نعمت اللہ خان جلال زئی تھے۔ صدارت کے فرائض پرنسپل گورنمنٹ گرلزڈگری کالج لورالائی سنجیدہ الماس نے انجام دئیے جبکہ منصفین کے فرائض رجسٹرار لورالائی یونیورسٹی نورالامین ،پروفیسر محمد زبیر بھٹی اور پروفیسر گلدار علی خان وزیر نے ادا کیے۔

ژوب ڈویژن کے مختلف طلباء اورطالبات کے کالجز سے تعلق رکھنے والے طلباء اورطالبات نے انگریزی اور اردو میں تقاریر کیں اور ملک سے کرپشن کے خاتمے پر زور دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیرمین میونسپل کمیٹی لورالائی نعمت اللہ خان جلال زئی نے کہا کہ کرپشن ایسی لعنت ہے کہ فرد واحد ختم نہیں کر سکتا ۔

(جاری ہے)

کرپشن کی بیخ کنی کے لئے آپس کا اتحاد ویکجہتی ضروری ہے انہو ں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف بھرپور مہم چلانے کی ضرورت ہے انہو ں نے کہا کہ اپنے فرائض کی صحیح انجام دہی اور بددیانتی سے پاک نظام کا قیام بدعنوانی کے خاتمے کی جانب پہلا قدم ثابت ہو سکتا ہے ۔

پرنسپل گورنمنٹ گرلزڈگری کالج لورالائی سنجیدہ الماس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی نہ کرنا بھی کرپشن ہے کرپشن سے مراد صرف مالی بے ضابطگی اور خردبرد نہیں بلکہ پابندی وقت اور فرائض وقت کی پاسداری نہ کرنا بھی سنگین کرپشن ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ھمیں اپنے گھروں،گلیوں،بازاروں،شہروںاور اداروں سے بدعنوانی کا خاتمہ کرناچاہیے تب ہی ہم کامیاب شہری کے طور پر پر امن اور خوشحال زندگی بسر کر سکتے ہیںتقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر کا لجز پروفیسر عبدالواحدکاکڑ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر تقاریر میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کر نے والے طلباء وطالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :