ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے 12ربیع الاول کے موقع پر مقابلہ نعت خوانی کا اہتمام

پیر 21 نومبر 2016 20:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے 12ربیع الاول کے موقع پر مقابلہ نعت خوانی کا اہتمام کیا ہے۔ اس سلسلے میں عوام الناس کو مطلع کیا گیا ہے کہ جو خواتین وحضرات مذکورہ مقابلے میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں وہ 28نومبر 2016ء تک اپنی رجسٹریشن کروالیں۔ مقابلے میں 15تا 25سال تک کے مرووخواتین حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔

(جاری ہے)

درخواست فارم جنرل برانچ ڈی سی آفس کوئٹہ یا مقرر کردہ نمائندہ نعت خواں الحاج شیخ عبدالغنی چشتی سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ نعت خوانی کے مقابلے 29نومبر 2016ء کو بوقت صبح 11بجے ڈی سی آفس کوئٹہ میں منعقد ہوں گے۔ مقابلے کے لئے عمر کا سرٹیفکیٹ (ب فارم) لازمی ہوگا۔ مقابلہ مرحلہ وار ہوگا جبکہ دیگر اضلاع کے نعت خواں ضلع کوئٹہ میں درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔ جبکہ سات سال سے 15سال تک کے بچے اور بچیاں الگ کیٹگری میں درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :