بلوچستان میں جمعیت علماء اسلام کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو تا جا رہا ہے، یونس عزیز زہری

پیر 21 نومبر 2016 20:58

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی کونسل کے ممبر میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جمعیت علماء اسلام کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو تا جا رہا ہے ہر ماہ سینکڑوں افراد مختلف جماعتوں سے مستعفی ہوکر جمعیت علماء اسلام میں شامل ہورہے ہیں کیونکہ عوام دوسری جماعتوں سے بری طرح مایوس ہوچکے ہیں ، بلوچستان میں امن و امان کی بد ترین صورت حال مزارات عوامی مقامات ، سرکاری اداروں میں آئے روز ددہماکے سینکڑوں افراد کی شہادت کے باوجود حوحکومت کا یہ کہنا سب کچھ ٹھیک سمجھ سے بالا تر ہے جمعیت علماء اسلام نے پیشن گوئی کیا تھا کہ بلوچستان کے لوگوں کی مزاج سے صرف جمعیت علماء اسلام واقف ہے اس لئے جو حکومت جمعیت علماء اسلام کی شمولیت کے بغیر بنے گی ناکام ہوگی ، لیکن اس حقیقت کے ادراک کے با وجود ہماری مینڈیٹ کو بلوچستان میں چرا لیا گیا اور ایسے لوگوں کو جعلی کامیابی دی گئی جنہوں نے بلوچستان میں کرپشن کمیشن خوری اور اقرباء پروری کی بد ترین تاریخ رقم کیا میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ بلوچستان کے لوگ اب جمعیت علماء اسلام میں جوق در جوق شامل ہورہے ہیں ہم یقین محکم سے کھ سکتے ہیں کہ مستقبل جمعیت علماء اسلام کی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :