پشتونخواملی عوامی پارٹی پشتونخوا وطن اور مظلوم عوام کی ترجمان پارٹی کی حیثیت سے اپنے اصولی اور وطن دوست موقف پر کاربند عمل رہتے ہوئے عوام اور وطن کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی، احمد خان لونی

پیر 21 نومبر 2016 20:55

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء)پشتونخواملی عوامی پارٹی پشتونخوا وطن اور مظلوم عوام کی ترجمان پارٹی کی حیثیت سے اپنے اصولی اور وطن دوست موقف پر کاربند عمل رہتے ہوئے عوام اور وطن کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوامیپ سبی کے ضلعی سیکرٹری وڈسٹرکٹ کونسل کے رکن احمد خان لونی ، سینئر ضلعی معاون سیکرٹری ملک فقیر محمد مرغزانی، ضلعی معاونین سید نور احمد شاہ خجک، جلال خجک نے کلی در محمد سبی میں عبدالطیف کٹبار ، رحمت اللہ ماچھی، سید عباس شاہ کی قیادت میں64جبکہ رحمت رحمت اللہ ڈومکی کی قیادت میں پی ٹی آئی سے 7افراد نے مستعفی ہوکر پشتونخوامیپ میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر پارٹی کے ضلعی ایگزیکٹو محراب خان خجک ، ملک طارق دہپال ، خان میر سیلاچی ، شہروز خجک ، فاروق مزری، ماجد خجک ، آفتاب مرغزانی نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی اور آمریت کے خلاف تاریخ ساز قربانیاں دی ہیں۔ ہماری سیاست کا معیار جمہوری کی بالادستی ، جمہوریت کی حکمرانی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست نسلی ، لسانی ، مذہبی تعصب کی بنیاد پر استوار نہیں ہے بلکہ حاکم اورمحکوم، ظالم اور مظلوم کی بنیادپر استوار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی نے تمام عمر انگریزی استعمار کے خلاف اور مظلوم عوام واقوام کی حقوق کی جدوجہد میں گزاری تاریخ میں خان شہید کا نام ہمیشہ روشن ہوگا ۔ ہماری طاقت عوام ہیں اور عوام کی رہنمائی پشتونخوامیپ کررہی ہے ۔

پشتونخوامیپ نے ہر فورم پر اپنے غیور عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں ۔ مقررین نے کہا کہ ماضی میں عرصہ دراز سے مذہب کے نام پر ووٹ حاصل کرنیوالوں نے عوام کو صرف کرپشن واقرباء پروری ، میرٹ کی پامالی کو پروان چڑھایا لیکن موجودہ حکومت بالخصوص پشتونخوامیپ کی درست سیاست و پالیسی کے بدولت زندگی کے تمام شعبوں کے اداروں کو فعال کرکے انہیں عوامی خدمت پر مامور کیا گیا ۔

اور پارٹی کی بلا امتیاز عوامی خدمت کے بدولت آج پشتونخوا وطن کے غیور عوام جوق در جوق پشتونخوامیپ میں شمولیت کااعلان کررہے ہیں۔ جو کہ پارٹی کی درست سیاست وفکر پر مہر تصدیق ہے ۔ مقررین نے شمولیت کرنیوالوں کو مبارکباد پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی پروگرام کو ہر گھر پہنچاکر سبی میں پارٹی کو مزید فعال ومنظم کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے ۔