عوامی منصوبوں کی بروقت معیاری تعمیر پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی

پیر 21 نومبر 2016 20:55

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری وصوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوامی منصوبوں کی بروقت معیاری تعمیر پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔ترقی وخوشحالی کے تمام منصوبے عوام کا حق ہے جس کے معیار میں اور کام میں غفلت بھرتنے والوںکو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

زراعت کے شعبے کے بچائو کیلئے اقدامات ناگزیر ہے ۔ پشتونخوامیپ عوامی مطالبات وضرویات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر شعبے میں انکی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کررہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے فنڈز سے چمن کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی سکیمات کا معائنہ کرتے ہوئے موقع پر موجود لوگوں اور متعلقہ محکموں کا افیسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متعلقہ محکموں کے ایکسئین ، سب انجینئرز اور پارٹی کے مرکزی وضلعی کمیٹی کے اراکین میئر چمن صلاح الدین خان اچکزئی، قیوم خدکو، حاجی رفیق اللہ خان ، کریم ناظم ، حاجی جمال ،ناصر اور پارٹی کے دیگر رہنماء وکارکن بھی ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے انزرگئی کاریز ، مردہ کاریز ، حاجی خیر محمد کلی ، سنزلہ کاریز، لنڈی کاریز، پرانا چمن میں آبنوشی اور زراعت کے شعبے سے منسلک زمینداروں اور کاشتکاروں میں ہزاروں فٹ پائپ لائن کی تقسیم اورتعمیر ہونیوالے واٹر چینلز کا معائنہ کیا ۔

انہوں صوبائی گورنر محمد خان اچکزئی کی جانب سے فراہم کیئے گئے لنڈی کاریز میں واٹر سپلائی سکیم اور تالاب کا بھی معائنہ کیا ۔ انہوں نے توزئی کاریز پرائمری سکول کی اپ گریڈیشن کے بعد مڈل کا درجہ ملنے والے سکول میں جاری کام معائنہ کرتے ہوئے ٹھیکیدار کو سختی سے تاکید کی کہ وہ جاری کام کو معیار کے مطابق بروقت مکمل کرے ۔ انہوں نے تور پل سے حاجی مہران اڈہ کہول کی ری کارپٹنگ ، بوغرہ تا سوئی کاریز روڈ اور روغانی تا ایف سی چیک پوسٹ 3کلو میٹر کے سڑکوں کا معائنہ کیا ۔

انہوں نے کلی حاجی خیر محمد میں سڑک کی عدم تعمیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افیسران وٹھیکیدار کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد معیاری روڈ کی تکمیل کرے تاکہ سڑک کے باعث شہریوں کو درپیش مسائل سے نجات حاصل ہو۔صوبائی وزیر ڈاکٹر حامدخان اچکزئی نے متعلقہ افیسران اور ٹھیکیداران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی فلاح وبہبود کے ترقیاتی سکیمات میں کسی قسم کی غفلت نہ بھرتے اور معیاری منصوبے کی تکمیل سے ہی ہمارے عوام کو استفادہ حاصل ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور عوامی خدمت کے بدولت ہی پشتونخوامیپ کو پشتونخوا وطن کے غیور عوام میں پذیرائی ملی ہے ۔ پارٹی نے ہر وقت اقتدار سے ہٹ کر بھی عوامی خدمت کو اپنا فریضہ سمجھا آج بھی ہر قومی مسئلے پر پارٹی نے واضح موقف اختیار کرکے ہر فورم پر اپنے عوام کے حقوق کی ترجمانی کی ہے اور اس راہ میں پارٹی نے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا ۔ بعد ازاں لالا رفیق ڈاھیاں کی رہائش گاہ پر صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی اور دیگر مہمانوں کے اعزاز میںعشائیہ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :