کوئٹہ،آل پاکستان مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے صوبائی رہنمائوںکی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت

پیر 21 نومبر 2016 20:55

کوئٹہ،آل پاکستان مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے صوبائی رہنمائوںکی پاک ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی رہنمائوں اسلام خان آزاد،عالمگیر کاکڑ سمیت تحریک انصاف کے حلقہ تھری کے ہدایت اللہ بڑیچ نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔اس بات کااعلان انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پی ایس پی کے صوبائی آرگنائزر طارق ترین ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

نئے شامل ہونیوالوں کاکہناتھاکہ ان کی پارٹی کے قائد مصطفی کمال بھائی کاایجنڈا ملک دشمنوں اور را کے ایجنٹوں کیخلاف عالم بغاوت بلند کرناہے ،ہم جن جماعتوں سے مستعفی ہوئے ہیں وہاں ورکرز کے رائے کااحترام تک موجود نہیں تھا اس لئے ہم نے پی ایس پی میں شمولیت کافیصلہ کیاہے اب اس پارٹی کے پیغام کو صوبے بھر میں عام کرنے کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائینگے اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی صوبائی آرگنائزر طارق ترین کاکہناتھاکہ پی ایس پی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کی شمولیت اس بات کی غماز ہے کہ بلوچستان کے لوگ محب الوطن ہے اور وہ غیر ملکی مداخلت کو کسی صورت تسلیم کرنے کو تیار نہیں پی ایس پی کے قائدین ہی تھے جنہوں نے کراچی میں فاشسٹ تنظیم کیخلاف اس وقت جدوجہد کاآغاز کیا جس وقت کوئی بھی اس کیلئے تیار نہ تھا انہوں نے کہاکہ وہ وقت دور نہیں جب بلوچستان میں بھی پی ایس پی کا راج ہوگا ،انہوں نے کہاکہ پی ایس پی مظلوم عوام کی جماعت ہے بلوچستان کے لوگ مظلوم ہے اس لئے وہ اس جانب راغب ہورہے ہیں ہم صوبے میں پسماندگی اور جہالت کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرتے رہیںگے ۔