Live Updates

کوئٹہ ،جے یو آئی (نظر یا تی)کے صو با ئی شو ریٰ کے رکن اور ہزار گنجی کے امیرسا تھیوں سمیت تحریک انصاف میں شا مل

پیر 21 نومبر 2016 20:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) جمعیت علما ء اسلام (نظر یا تی)کے صو با ئی شو ریٰ کے رکن اور ہزار گنجی کے امیرحا جی ضیا ء الدین سا تھیوں سمیت پا کستان تحریک انصاف میں شا مل ہو گئے۔اس با ت کا اعلان انہوں نے کو ئٹہ پریس کلب میں تحریک انصا ف کے صو با ئی نا ئب صدر محمد اسما عیل لہڑی ،نو ر محمد د مڑ اور بسم اللہ آغا کے ہمرا ہ پریس کا نفرنس کر تے ہو ئے کیا۔

اس مو قع پر تحریک انصاف کے محمد اسما عیل لہڑی نے کہا بلو چستان میں ان کی سیاسی جما عت کی مقبو لیت میں ہر گزرتے دن کے سا تھ اضا فہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس کا واضح ثبو ت نئے شا مل ہو نے وا لوں کی بڑی تعداد ہے،عمران خان نے آج سے 20سال قبل جس پودے کو اگایاتھا وہ ایک تناور درخت بن چکاہے ،نئے پاکستان کی تشکیل اور اپنے بچوں کی بہتر مستقبل کی خاطر عمران خان نے جس جہاد کاآغاز کیاہے اس میں ملک بھرکی عوام ان کاساتھ دے رہی ہے بلوچستان میں مذہب اور قوم پرستی کے نام پر سیاست کرنیوالوں نے ذاتی مفاد کے حصول کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا ہم خان صاحب کے وژن کو لیکر آگے بڑھیںگے اور قوم کو اندھیرے سے نکال باہر کرینگے ،انہوں نے بلوچستان حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر تنقید کی اورکہاکہ دہشت گرد ی کے افسوسناک واقعات کے بعد اس کے پیچھے کار فرما عناصر کی عدم گرفتاری قابل افسوس ومذمت امر ہے حالت یہ ہے کہ دہشت گرد حملوں کی دھمکیوں کے بعد والدین اپنے بچوں کو تعلیمی اداروں میں نہیں بھیج رہے لیکن اس کے باوجود حکومت اور انتظامی سطح پر کسی قسم کے اقدامات ہوتے نظر نہیں آرہے عمران خان نے دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر خیبر پشتونخوا کو بہترین پولیس نظام دیکر امن وامان کی بہتری کیلئے احسن اقدام کیاہے اس وقت خیبرپشتونخوا کے پولیسنگ نظام ملک کے دیگر اکائیوں کیلئے ایک مثال ہے ،انہوں نے کہاکہ خیبرپشتونخوا کا پولیس نظام رشوت سے مکمل طور پر صاف ہے ،ان کاکہناتھاکہ بحیثیت قوم ہماری ترقی نہ کرنے کی اہم وجہ کرپشن ہے ہمیں خوشی ہے کہ نئی نسل کو عمران خان کی شکل میں ایک آئیڈیل لیڈر مل چکاہے مستقبل قریب میں تحریک انصاف ملک اور بلوچستان میں حکمرانی کریگی ،انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ سے متعلق ہمیں بھی تحفظات ہے اس وقت اس بڑے منصوبے کا رخ ایک صوبے کی طرف موڑ دیاگیاہے جس میں تخت لاہور اہم کرداراداکررہاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سرداریارمحمدرند کی آمد کے ساتھ ہی جوائنٹ پارٹی سیشن کاانعقاد کیاجائیگا۔اس سے قبل تحریک انصاف میں شامل ہونیوالے حاجی ضیاء الدین کاکہناتھاکہ وہ 1980سے جمعیت علماء اسلام (ف) سے وابستہ تھے لیکن جب جمعیت میں اختلاف ہوئے تو وہ جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) میں شامل ہوگئے تاہم ان پر 30سالہ دور سیاست میں واضح ہواکہ مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے ذاتی مفادات کیلئے جدوجہد کی بجائے کچھ نہیں کررہے ویسے توان کانعرہ اسلام اور شرعی نظام کانفاذ ہے لیکن درحقیقت انہوں نے عمران خان جیسے اقدامات بھی نہیں کئے عمران خان نے خیبرپشتونخوا میں دینی مدارس کیلئے خطیر فنڈز مختص کئے بلکہ قرآن پاک کی آیات مبارکہ کو تعلیمی نصاب میں بھی شامل کیا ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کے علاوہ ملک وقوم کیلئے کوئی نجات دہندہ نہیں ہوسکتا ہم اس پارٹی کیساتھ مرتے دم تک وفاء کرینگے ،صوبائی قائدین چاہئے تو ہزار گنجی کو زون قراردیں ہم اپنی اکثریت ثابت کرکے دکھائینگے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات